حسین ساگر میں 2کشتیوں میں آگ لگ گئی، 3 افراد جھلس گئے (خوفناک ویڈیوز)

21 hours ago 3
حسین ساگر میں 2کشتیوں میں آگ لگ گئی، 3 افراد جھلس گئے (خوفناک ویڈیوز) دو کشتیوں میں آتشبازی کی جارہی تھی‘ جس کے نتیجہ میں ان کشتیوں میں آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہر کے قلب میں واقع تاریخی حسین ساگر میں اتوار کے روز بھارت ماتا مہا آرتی پروگرام کے دوران آتشباری سے دو کشتوں میں آگ لگ گئی‘ جس کے نتیجہ میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے بموجب بھارت ماتا فاؤنڈیشن کی جانب سے نیکلس پلازہ گراؤنڈ پر بھارت ماتا مہا آرتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس کے پروگرام کے تحت حسین ساگر میں کشتیاں بھی چلائی جارہی تھیں۔

آج رات ان دو کشتیوں میں آتشبازی کی جارہی تھی‘ جس کے نتیجہ میں ان کشتیوں میں آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹاخے اوپر جانے کے بعد واپس کشتیوں میں ہی گرنے کے بعد پھٹ پڑے جس کی وجہ سے کشتیوں میں آگ لگ گئی۔

اس موقع پر کشتیوں میں 7 افراد سوار تھے۔ 4 افراد نے جان بچانے کے لئے پانی میں چھلانگ لگادی اور مابقی 3 افراد جھلس گئے۔ ان میں ایک شخص شدید جھلس گیا۔

زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کرادیا گیا۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزیر کشن ریڈی ہر سال اس پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔ لیک پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article