حوثی نے ڈرون سے اسرائیل میں اہم اہداف پر کیا حملہ

4 days ago 1
حوثی نے ڈرون سے اسرائیل میں اہم اہداف پر کیا حملہ حوثی نے ڈرون سے اسرائیل میں اہم اہداف پر کیا حملہ

صنعا: یمن کے حوثی گروپ نے ہفتے کے روز اسرائیل کے جنوبی بندرگاہی شہر ایلات پر بم سے لدے ڈرون سے حملہ کیا، جس نے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہا’’فلسطینی اور لبنانی مزاحمتی قوتوں (حماس اور حزب اللہ) کی حمایت میں، ہم نے ایک اہم ہدف کو متعدد ڈرونز سے نشانہ بناتے ہوئے فوجی آپریشن چلایا۔‘‘

انہوں نے گروپ کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی سے نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا ’’آپریشن نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔‘‘

ترجمان نے ’’غزہ اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے‘‘ بند ہونے تک اسرائیلی شہروں اور بحیرہ احمر میں اسرائیل سے وابستہ بحری جہازوں پر مزید حملے کرنے کا عہد کیا ۔

اسرائیل نے اپنے بندرگاہی شہر پر مبینہ حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

حوثی گروپ مبینہ طور پر اسرائیل اور حماس کے جاری تنازعہ کے درمیان غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نومبر 2023 سے بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر راکٹ اور ڈرون حملے کر رہا ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article