حیدرآباد: عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ دیتے ہوئے لاکھوں مسلمانوں نے شہادت پائی: الانصار فاؤنڈیشن کی ختم نبوت کانفرنس میں علماء کا خطاب

3 hours ago 1

حیدرآباد: الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام 23 نومبر کی شب ریاست نگر مارکیٹ میں تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے معروف علماء اور محققین نے عقیدہ ختم نبوت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس کی نگرانی مفتی حافظ ڈاکٹر سید ضیاء الدین نقشبندی، شیخ الفقہ و صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے امام الانبیاء سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مختلف خصوصیات سے ممتاز فرمایا، جن میں سے ایک یہ تھی کہ آپ کے ذریعے نبوت کا سلسلہ ختم کر دیا گیا۔ یہ اسلام کا مسلم عقیدہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔

مفتی ضیاء الدین نقشبندی نے قرآن کی آیت سورۃ الاحزاب 40 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے واضح طور پر بیان کیا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی آخری نبی ہیں۔ اسی طرح، صحیح بخاری میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال ایک ایسا محل ہے جس میں ایک گوشہ چھوڑ دیا گیا ہو، اور لوگ کہتے ہیں کہ یہ اینٹ کیوں نہیں لگائی گئی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں وہ اینٹ ہوں اور میں ہی آخری نبی ہوں۔”

مفتی ضیاء الدین نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا انکار یا اس میں کسی قسم کی تاویل کرنا صریح کفر ہے، اور اس عقیدہ کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے حدیث ترمذی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میرے بعد نہ کوئی رسول ہو گا اور نہ کوئی نبی۔”

کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی، صدر الانصار فاؤنڈیشن نے کہا کہ اسلام میں ایسی عظیم شخصیات ہوئیں جن میں نبوت کے تمام جوہر موجود تھے، مگر وہ نبی نہیں ہو سکے کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی خاتم النبیین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب حضرت صدیق اکبر، حضرت عمر بن خطاب، اور حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہم جیسے عظیم شخصیات نبی نہیں ہو سکتے تو پھر قادیان کے غلام احمد اور دوسرے جھوٹے دعوے کرنے والے کس طرح نبی ہو سکتے ہیں؟

حضرت مولانا قاضی اسد ثنائی نے عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کرتے ہوئے لاکھوں مسلمانوں کی شہادتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ہمیں ان فتنوں سے اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے قادیانیوں اور دیگر جھوٹے دعوی داروں کی سرکوبی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے عقائد کی حفاظت کرنی چاہیے۔

مؤرخ جامعہ نظامیہ حضرت علامہ ڈاکٹر شاہ محمد فصیح الدین نظامی نے کانفرنس کے انعقاد پر الانصار فاؤنڈیشن کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے اور اس عقیدے سے کوئی مسلمان دستبردار نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور تابعین نے اپنے دور میں اشتراکی نبوت کے فلسفے کو رد کر دیا تھا، کیونکہ نبوت خدا کا انتخاب ہے، اور کوئی بھی جھوٹا دعویٰ اس سے انکار کرتا ہے۔

ترجمان قادریت حضرت علامہ حافظ ڈاکٹر سید رضوان پاشا قادری نے قادیانیوں اور دیگر جھوٹے دعوی داروں کا بھرپور جائزہ لیا اور کہا کہ ہمارا نوجوان طبقہ ان دعووں میں پھنس کر اپنے ایمان کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے مدعیان نبوت کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں نے تاریخ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، اور ہمیں ان فتنوں سے آگاہ رہنا چاہیے۔

مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری سیفی نے کانفرنس کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس حساس موضوع پر کانفرنس کا انعقاد وقت کی ضرورت تھا۔ انہوں نے مسلمانوں کو اپنی عقیدے کی حفاظت کرنے اور علمائے حق سے رجوع کرنے کی اہمیت سمجھائی۔

مفسر قرآن حضرت علامہ مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نقشبندی نے ترمذی شریف کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب نبوت کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور کوئی نبی نہیں آئے گا۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ عقیدہ ختم نبوت پر اپنے ایمان کو مضبوط کریں اور جھوٹے دعویداروں سے بچیں۔

کانفرنس کے آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کے ساتھ اختتام ہوا، اور اس میں کثیر تعداد میں سامعین نے شرکت کی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article