سولر سسٹم کی تنصیب اور نگرانی

2 hours ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//کے پی ڈی سی ایل کے ملازمین کو ’فلیگ شپ پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی سکیم‘ کی مؤثر عمل آوری کیلئے ضروری معلومات اور مہارتوں سے آراستہ کرنے کے مقصد سے چار روزہ صلاحیت سازی تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔تربیتی سیشن کے دوران نیشنل پاور ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ (این ٹی پی آئی) ننگل پنجاب کی سینئر فیکلٹی، پروگرام منتظمین نے شرکاء کو تربیت فراہم کی۔تربیت کا آغاز پروگرام کے مقاصد کے ایک جائزہ سے ہوا جس میں تکنیکی ، مالیاتی اور ریگولیٹری فریم ورک پر زور دیا گیا جو سولر پینل تنصیبات سپورٹ کرتے ہیں۔ این پی ٹی آئی کے ماہر ٹرینروں نے سولر پینل کی تنصیب کے تکنیکی پہلوؤں پر تفصیلی سیشن دیئے جس میں سسٹم ڈیزائن ، توانائی کی کارکردگی ، اور توانائی کی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے سولر پینلز کی بہترین جگہ کا احاطہ کیا گیا۔تربیت میں تکنیکی اجزأکے علاوہ سولر تنصیبات کے لئے قومی معیارات اور ریگولیٹری رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا، تبادلہ خیال میں حفاظتی پروٹوکول ، کوالٹی ایشورنس کے طریقے اور وقت کے ساتھ سولر سسٹم کی سالمیت اور کارکردگی کو وقت کے ساتھ برقرار رکھنے کے طریقہ کار شامل تھے۔پروگرام نے پروجیکٹ مینجمنٹ کی حکمت عملیوں پر بھی توجہ مرکوز کی ۔ اِس بات کو یقینی بنایا کہ کے پی ڈِی سی ایل کے سولر سسٹم کی تنصیب ، نگرانی اور بحالی کے لئے مکمل طور پر لیس ہوں۔ شرکأ کو سائٹ کے جائزے، مواد کی خریداری، تنصیب ورک فلواور تنصیب کے بعد کی نگرانی کے بارے میں تربیت دی گئی جو یوجنا کی کامیابی کے لئے اہم ہیں۔کے پی ڈِی سی ایل کے ایک ترجمان نے کہا کہ تربیتی سیشن کے اِختتام سے تکنیکی عملہ اَب’ پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا‘ کو کامیابی سے عملی جامہ پہنانے کے لئے ضروری مہارت سے لیس ہے۔ اُنہوں نے کہا،’’صلاحیت سازی کے اس اقدام نے سولر اَقدام کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اَفرادی قوت کو تیار کرنے میں اہم رول اَدا کیا۔ اِس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اِس کے اہداف کو مؤثر اوردیرپا طریقے سے حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اِس پروگرام کی کامیاب عمل آوری سے قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے وسیع مقصد میں مدد ملے گی جو حکومت کے صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کے ویژن کے مطابق ہے۔یہ صلاحیت سازی پروگرام کے پی ڈِی سی ایل کے زائد اَز 85 شرکأکے ساتھ دو بیچوں میں منعقد کیا گیا تھا جوکے پی ڈِی سی ایل کے تمام اِنجینئروں کو تنصیب کی مؤثر طریقے سے نگرانی کرنے اور معیار کو برقرار رکھنے کے قابل بنائے گا۔کے پی ڈِی سی ایل نے ڈِپٹی ڈائریکٹر این پی ٹی آئی کمل ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوربھ مہاجن، سابق ڈپٹی چیف اِنجینئر پی ایس پی سی ایل پون کمار شرما، اے ای، بی بی ایم بی نیسی کانت پرساد کا بھی شکریہ اَدا کیا جنہوں نے کے پی ڈِی سی ایل کے نامزد انجینئروںکو تربیت فراہم کی اور کے پی ڈِی سی ایل کے انجینئروں کے ساتھ اپنے قیمتی تجربے کا اشتراک کیا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article