بینک منیجر وملازمین کا نا دہندہ کے گھر پر دھرنا

2 hours ago 1

ڈیفالٹر نے بینک سے قرض لے کر جے سی بی مشین لی لیکن قسطیں نہیں دی :حکام

حسین محتشم

پونچھ//جموں کشمیر بینک کے آفیسران اور ملازمین کی جانب سے بینک قرضوں کی ادائیگی نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس دوران جموں کشمیر بینک کی مین برانچ پونچھ کے ملازمین نے پولیس کے ساتھ مل کر گائوں کلانی میں ایک ڈیفالٹر کے گھر پر دھرنا دے کر دس لاکھ بینک قرضے کی رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر موجود بینک منیجر دیپک بھان نے بتایا کہ ڈیفالٹر نے بینک سے قرضہ حاصل کر کے ایک جے سی بی خریدی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دس لاکھ روپے رقم بقایا ہے بار بار اپیل کرنے کے بعد بھی یہ شخص قسط ادا نہیں کر رہا ہے جس کے بعد مجبور ہوکر بینک کو یہ سخت اقدام اٹھانا پڑا ہے۔ کْلانی گاؤں میں ڈیفالٹر کے گھر کے باہر دھرنا دینے والے ملازمین اور بینک منیجر کے ہاتھ میں پلے کارڈز تھے جن پر مختلف قسم کے پیغامات تحریر کئے گئے تھے۔بینک منیجر کا کہنا تھا کہ یہ رقومات عوامی رقومات ہیں وہ کسی بھی حال میں ان کاخرد برد برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پولیس کے ساتھ مل کر اس شخص کی جے سی بی کو ضبط کیا جائے گا۔کئی گھنٹے تک دھرنے پر بیٹھنے کے بعد جب مقامی سرپنچ کو اطلاع ملی تو وہ وہاں پہنچے اور بینک افسران کو یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کو بات جیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ سرپنچ کی یقین دہانی کے بعد بینک منیجر اور ملازمین نے اپنا دھرنا ملتوی کیا۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ڈیفالٹر نے جلد سے جلد قسط جمع نہ کی تو وہ مزید کارروائی کریں گے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article