فورلین شاہراہ ٹنل پروجیکٹ کی تعمیر | مقامی لوگوں کو نظر انداز کرنے پررامسو میں پنتھرس پارٹی کا احتجاج

2 hours ago 1

محمد تسکین

بانہال // ضلع رام بن میں فورلین شاہراہ کی تعمیراتی کمپنیوں کی طرف سے مقامی بیروزگاروں کو روزگار نہ دینے اور یہاں کام کرنے واکے مقامی لوگوں کو روزگار سے باہر کرنے کے خلاف رامسو میں پنتھرس پارٹی انڈیا نے اپنا احتجاج درج کیا ہے اور ایک وفد نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ رامسو سے بھی اپنی مانگوں کو لیکر ملاقات کی ہے۔ وفد نے تعمیراتی کمپنیوں کی طرف سے مقامی لوگوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کے بارے میں ایس ڈی ایم کو آگاہ کیا ہے ۔اس وفد کی قیادت پنتھرس پارٹی انڈیا کے ضلح صدر رام بن افتیاز احمد سوہل کر ریے تھے ۔افتیاز سوہل نے کہا کہ رام بن اور رامسو کے درمیان سب ڈویژن رامسو میں سیگل انڈیا لمیٹیڈ اور سرلا انڈیا لمیٹیڈ نامی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور دونوں کمپنیوں نے مقامی لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے بیرون ریاستوں سے لائے لوگوں کو کام پر لگایا ہوا ہے اور سب لٹ ٹھیکیدار بھی باہر سے ہی لائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرلا انڈیا لمیٹڈ نامی کمپنی نے اُن کے ساتھ کام کرنے والے مقامی ورکروں کو باہر نکال دیا ہے اور سرکار کیطرف سے اس قومی پروجیکٹ میں مقامی بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے دعوے سراب ثابت ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرلا کمپنی پنتھیال اور ڈگڈول کے درمیان ٹنل نمبر 4 کو تعمیر کر رہی ہے اور انہوں نے یہاں اپنی من مرضی کا راج قائم کر رکھا ہے ۔ سوہل نے کہا کہ جب اُن کی قیادت میں سب ڈویژن رامسو کے ایک وفد نے سرلا انڈیا نامی کمپنی کے پروجیکٹ منیجر سے زیر تعمیر ٹنل میں مقامی لوگوں کو روزگار دینے کی بات کی تو انہیں نے سرے سے عوامی التجاء کو خارج کرتے ہوئے صاف کہہ دیا کہ ہم یہاں کسی بھی مقامی لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ کہ سیگل انڈیا لمیٹڈ نامی تعمیراتی کمپنی نے مقامی لوگوں کے مکانات ، کھیت کھلیان اور زمینوں کو تہس نہس کیا ہے اور اس کے باوجود بھی رامسو اور مکرکوٹ کے مقامی لوگوں کو کمپنی میں ملازمت فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سب ڈویژن رامسو میں ہزاروں ہنرمند اور غیر ہنر مند بے روزگار موجود ہیں لیکن اس سب کے باوجود بھی مقامی لوگوں کو مکمل طور سے نظر انداز کیا گیا ہے اور حد تو یہ سیگل انڈیا لمیٹڈ نے کام کرنے کیلئے ٹھیکداروں کو بھی باہر سے درآمد کیا اور مہارت رکھنے والے مقامی ٹھیکداروں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ پنتھرس پارٹی انڈیا نے نیشنل ہائے وے فورلین پروجیکٹ میں کام کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ مقامی ہنر مندوں اور یہاں کے مقامی ٹھیکیداروں کو جلد از جلد ان کی قابلیت کے حساب سے کمپنیوں میں کام دیں ورنہ آنے والے وقت میں ان سرکش اور عوام دشمن کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جاہے گا جس کی تمام تر ذمہ داری تعمیراتی کمپنیوں اور ضلع اور سب ضلع انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article