ممبر اسمبلی راجوری کی وائس چانسلر بی جی ایس بی یو سے ملاقات

2 hours ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری//ممبر اسمبلی راجوری افتخار احمد نے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید احمد سے ملاقات کی اور ادارے کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں مالیاتی بحران، طلباء اور فیکلٹی کے مسائل اور ممکنہ حل جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔موصوف نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ان خدشات کو دور کرنے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں رجسٹرار شہباز احمد مرزا اور ڈین اکیڈمک افیئرز علی اصغر شاہ نے بھی شرکت کی۔بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، جو جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے قائم کی گئی ہے، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی طرف سے تسلیم شدہ ہے اور یہ اس خطے کی واحد یونیورسٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’یہ ہمارے علاقے کی واحد یونیورسٹی ہے اور اس کا صحیح کام کرنا وقت کی ضرورت ہے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہماری حکومت مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر قدم اٹھائے گی‘‘۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article