تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم اور فوج کے درمیان دراڑیں پڑنے لگی ہیں اور نتن یاہو نے اپنی ہی فوج سے لڑنا شروع کر دیا ہے۔غاصب صہیونی ریاست کی غزہ پٹی پر مسلسل جنگ 14 ماہ سے جاری ہے جبکہ لبنان میں بھی اس نے ایک ماہ قبل نیا محاذ جنگ کھول دیا ہے اس کے علاوہ ایران پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔
اس چومکھی لڑائی کے دوران یہ خبر آئی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور ان کی فوج کے درمیان دراڑیں پڑنے لگی ہیں اور انہوں نے اپنی ہی فوج سے لڑنا شروع کر دیا ہے۔
نتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اہم معلومات تک ان کی رسائی کو روکا۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ دنوں وزیر دفاع گیلنٹ کو برطرف کر دیا تھا۔