عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام خواتین کاروباریوں کے لیے 15 روزہ جدید تربیتی پروگرام پیر کو یہاں اختتام پذیر ہوا۔ یہ پروگرام ’کشمیر ڈویڑن کے اہم سیکٹرز میں خواتین کے سٹارٹ اپس کی روزی روٹی جنریشن‘ کے تحت اوشا سلائی اسکول، انڈیا کے ساتھ بطور ٹیکنیکل پارٹنر منعقد کیا گیا تھا۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کے یو پروفیسر نیلوفر خان نے خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ پروگرام محنتی خواتین کاروباری افراد کو ان کی ضرورت کی مہارتوں سے آراستہ کیا گیا ہے اور ہم ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال نے خواتین کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ معمول سے ہٹ کر سوچیں اور صنعت کی ضروریات کے مطابق اپنی کاروباری صلاحیتوں کو اپ گریڈ کریں۔نائب صدر، اوشا انٹرنیشنل لمیٹڈ، میری روپا نے اس بات پر زور دیا کہ تربیت صرف آغاز ہے اور نئے مواقع سامنے آرہے ہیں۔