۔7منشیات فروش جیل منتقل

2 hours ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیا برآمد کی ہیں۔ بجبہاڑہ تھانہ کی ایک ٹیم نے ایک چوکی پر ایک خاتون گلشنہ زوجہ محمد یوسف گنائی ساکن تکیہ مقصود شاہ، بجبہاڑہ کو گرفتار کیا۔ مذکورہ خاتون اس کے قبضے سے 8کلو گرام کینابس پائوڈر کی برآمدگی ۔ادھر سرینگر میں ایک پولیس پارٹی نے رکھ آرتھ علاقے میں گشت کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کی شناخت ساحل حمید ساکن رمبیر گڑھ شالہ ٹینگ سرینگر کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 60گرام چرس برآمد ہوا۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 73/2024کے تحت کیس درج کیا گیا۔ادھر سرینگر میں پولیس نے سات بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مختلف جیلوں میں بند کیا گیا ہے۔ بدنام زمانہ منشیات فروشوں میں رضوان بشیر دھوبی ساکن صفاکدل ، پرویز احمد بٹ ساکن کرنبل ٹاکن واری ، اویس حسین میر ساکن ٹنگباغ نوپورہ سرینگر، ندیم حسینی بٹ ساکن بٹوارہ، شیخ جبران نثار ساکن بٹوارہ ، رقیب لطیف بٹ عرف عامرساکن بٹ محلہ آلوچی باغ سرینگر اور عبدالاحد بٹ ساکن بنپورہ سرینگر شامل ہیں۔ انہیںمجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں انہیں جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں بند کیا گیا ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article