عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی// ضلع راجوری کی تحصیل درہال میں عوامی سہولیات کیلئے نصب کئے گئے اکثر بینڈ پمپ ناکارہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ملہت پنچایت کے کئی واڈوں نصب ہینڈ پمپ ناکارہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں اور راہگیروں کو پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مہلت سے سماجی کارکن مرتضیٰ مرزا نے بتایا کہ وادی درہال کے متعدد علاقوں میں نصب کردہ ہینڈ پمپ ناکارہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ جو کوئی بھی آفیسر یہاں تعینات ہوتا ہے وہ اپنی ملازمت کی مدت پوری کرنے کا انتظار کرتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بینڈ پمپوں کی خرابی اور عوامی مسائل کے سلسلہ میں کئی مرتبہ متعلقہ آفیسران سے رابطہ قائم کیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہم کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ایک اور مقامی نوجوان اور سماجی کارکن اعجاز ملک کا کہنا تھا کہ ملہت پنچایت کے بکروال محلہ، قریشی محلہ اور جرال محلہ میں پانی کی ہاہا کار مچی ہے اور لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ نے متعلقہ محکمہ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوامی مسائل میں بر دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینڈ پمیوں کے خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کر کے پانی لانا پڑتا ہے۔ سماجی کارکن مرتضی مرزا کا مزید کہنا تھا کہ بینڈ پمیوں کی خرابی کی شکایت پر جب انھوں نے محکمہ گروانڈ واٹر کے جونئیر انجینئر انور صاحب سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ اس پورے علاقے میں انھیں بینڈ ہمیوں کی خرابی کی شکایات موصول ہوئی ہیں تاہم ان کے پاس ان ہینڈ پمپوں کی مرمت کے لیے فنڈز نہیں ہیں اور جونہی حکومت کی طرف سے رقومات واگزار ہوتی ہیں ان پمپوں مرمت کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔