بلال فرقانی
سرینگر// ’ اشیاء و خدمات ٹیکس ‘کے تحت کاروباری اداروں کی رجسٹریشن میں وادی کے مقابلے میں امسال بھی جموں نے بازی ماری۔تاہم وادی میں’ آن لائن ادیوگ آدھار رجسٹریشن کے تحت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے اندارج میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ وادی کی معیشت میں بہتری آنے کے آثار ہنوز مخدوش نظر آرہے ہیں،تاہم صنعتی اداروں اور دیگر نجی شعبہ جات کو مستحکم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جموں کشمیر میں امسال ستمبر تک ٹنل کے آر پار مجموعی طور پر7ہزار480کاروباری اداروں کا اندراج اشیاء و خدمات ٹیکس کے تحت ہوا۔جموں میں اندراج شدہ اداروں کی تعداد4209رہیں جبکہ وادی میں اس عرصے کے دوران3271ادارے رجسٹر ہوئے۔ سٹیٹ ٹیکس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے محکمہ شماریات و اقتصادیات کی ڈی جی جی آئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مدت میں سب زیادہ اداروں کا اندراج جموں ضلع میں ہوا جن کی تعداد1924تھی جبکہ دوسرے نمبر پر 858راجسٹریشنوں کے ساتھ ضلع اننت ناگ رہا۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ستمبر تک637کاروباری تجارتی اداروں کا انداراج جی ایس ٹی کے تحت ہوا۔ وسطی ضلع بڈگام میں اندراج شدہ اداروں کی تعداد376جبکہ گاندربل میں150رہیں جبکہ شمالی ضلع کپوارہ میں اس مدت میں244،بارہمولہ میں369اور بانڈی پورہ میں163رہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں امسال ستمبر تک مجموعی طور پر158جبکہ کولگام میں192اور شوپیان میں144رہیں۔ جموں کے رام بن ضلع میں سب سے کم132اندراج عمل میں لائے گئے جبکہ ڈوڈہ میں281،راجوری میں320اور پونچھ میں191کے علاوہ ریاسی میں191 اور کشتواڑ میں189تجارتی اداروں کا اندراج ’جی ایس ٹی ‘کے تحت ہوا۔ اعداد شمار کے مطابق ادھمپور میں206،سامبا میں334 اداروں کا اندراج بھی اس دوران عمل میں لایا گیا،رپورٹ کے مطابق رواں برس کے دوران جموں کشمیر میں ’ آن لائن ادیوگ آدھار رجسٹریشن کے تحت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں‘ کے قریب50ہزار اندراج ہوئے جن میں قریب30ہزار وادی میں جبکہ قریب20ہزار راجسٹریشنیں جموں خطے میں ہوئیں۔’ آن لائن ادیوگ آدھار رجسٹریشن کے تحت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے اندراج میں جموں ضلع8481رجسٹریشنوں کے ساتھ سر فہرست رہا جبکہ سرینگر ضلع6792راجسٹریشنوں کے ساتھ دوسرے اور بارہمولہ ضلع6015اندراج کے ساتھ تیسرے پائیداں پر رہا۔آن لائن اْدیوگ آدھار رجسٹریشن ایک سادہ عمل ہے جو بھارتی حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے متعارف کرایا ہے۔ اس کے ذریعے ان کاروباری اداروں کو ایک منفرد شناختی نمبر فراہم کیا جاتا ہے، جس سے انہیں مختلف فائدوں اور اسکیموں تک رسائی حاصل کرنا آسان ہو جاتا ہے۔اعداد شمار کے مطابق ضلع پونچھ321راجسٹریشنوں کے ساتھ فہرست کے آخری پائیداں پر رہا جبکہ کشتواڑ میں887،ریاسی915اور رام بن ضلع میں اس مدت کے دوران975راجسٹریشنیں ہوئیں۔ وسطی ضلع گاندربل میں1937اور بڈگام میں3034اندراج ہوئے جبکہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں2442،بانڈی پورہ میں1473اور بارہمولہ میں6015کاروباری راجسٹریشنیں ہوئیں۔ رپورٹ میں ضلعی صنعتی مراکز کے جنرل منیجروں کا حوالیہ دیتے ہوئے اعداد شمار کا اشتراک کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں2091 ،کولگام میں1821اور اننت ناگ میں4091کاروباری ادارے اندراج ہوئے۔ اعداد شمار کے مطابق ضلع سامبا میں1353 ادھمپور میں1547 کھٹوعہ2262 ،راجوری میں1373اور ڈوڈہ میں1411 کاروباری اداروں کا اندراج ہوا۔