دہلی اسمبلی الیکشن، 2نظریات کی لڑائی، بی جے پی،کارپوریٹس میں ریوڑیاں بانٹ رہی ہے: کجریوال

23 hours ago 3

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے اتوار کے دن کہاکہ دہلی اسمبلی الیکشن صرف قومی دارالحکومت کا نہیں بلکہ سارے ملک کا مقابلہ ہے۔

اس الیکشن میں دو متضاد نظریات برسرپیکار ہیں۔ ایک نظریہ عوام کی فلاح وبہبود پر مرکوز ہے اور دوسرا چنندہ مال داروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہے۔ اُنہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ یہ الیکشن یہ فیصلہ کرنے کیلئے ہے کہ ٹیکس دہنددوں کا پیسہ کیسے خرچ کیاجانا چاہئے۔

ایک آئیڈیالوجی جس کی نمائندگی بی جے پی کرتی ہے سرکاری فنڈس کو اپنے قریبی ساتھیوں کا ہزاروں کروڑ روپیوں کا قرض معاف کرنے کیلئے استعمال کرتی ہے۔ دوسرا نظریہ جو عام آدمی پارٹی کا ماڈل ہے، عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کیلئے مفت برقی، تعلیم، علاج ومعالجہ اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے سابق چیف منسٹر دہلی نے الزام عائد کیا کہ اُس نے اپنے 5 سالہ دور میں 400 تا 500 صنعتکاروں کا 10 لاکھ روپیوں کا قرض معاف کردیا۔ بی جے پی ماڈل جنتا کا پیسہ اپنے دوستوں کو قرض کے طورپر دیتا ہے اور بعد میں 2 تا 3 سال میں اس قرض کو معاف کردیتا ہے۔

اس کے برخلاف عام آدمی پارٹی ماڈل عوام کو راست فائدہ پہنچاتا ہے۔ وہ دہلی میں ہر کنبہ کو ماہانہ تقریباً 25 ہزارروپیوں کی فلاحی اسکیمیں چلاتا ہے۔ کجریوال نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بھگوا جماعت اگر دہلی میں برسراقتدار آگئی تو عام آدمی پارٹی کی شروع کردہ ساری فلاحی اسکیمیں ختم کردینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

VIDEO | Delhi Elections: AAP convenor Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) successful a property league says, "Some days back, I said that this predetermination is to prevention Delhi. I consciousness it is not conscionable to prevention Delhi, but the country. This predetermination is not conscionable betwixt AAP and BJP, alternatively it is… pic.twitter.com/IC8fL1D4QH

— Press Trust of India (@PTI_News) January 26, 2025

اُنہوں نے کہاکہ بی جے پی پہلے کہہ چکی ہے کہ وہ مفت برقی، عورتوں کو بسوں میں مفت سفر اور دیگر فائدے جو حکومت دہلی دے رہی ہے ختم کردے گی۔ کجریوال نے کہاکہ میں جنتا سے پوچھنا چاہوں گا کہ آیا وہ بی جے پی کو اقتدار میں لانے کی یہ قیمت چکا پائیں گے؟۔ کجریوال نے بی جے پی پر تنقید کی کہ وہ فلاحی اقدامات کو ریوڑیوں کا لیبل لگارہی ہے۔

بھگوا جماعت متوسط طبقہ کو قصور وار ٹہرا کر بڑے تاجروں کو بھاری رعایتیں دینے کی کوشش میں ہے۔ اُنہوں نے پوچھا کہ بی جے پی جب اپنے دوستوں کا ہزاروں کروڑ کا قرض معاف کردیتی ہے تو کیا یہ ریوڑیاں نہیں ہیں؟۔70 رکنی دہلی اسمبلی کیلئے 5 فروری کو پولنگ ہوگی اور 8 فروری کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

آئی اے این ایس کے بموجب عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے الیکشن کمیشن کے دہلی سے پنجاب پولیس کو ہٹاکر گجرات پولیس تعینات کرنے کے اقدام پر تنقید کی۔ اُنہوں نے ایکس پر پوسٹ میں پوچھا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟۔ پلٹ وار کرتے ہوئے بی جے پی کے آئی ٹی انچارج امیت مالویا نے ایکس پر لکھا کہ کجریوال جی کیا یہ آپ کا پہلا الیکشن ہے یا آپ الیکشن جیتنے کے تعلق سے نااُمید ہیں۔

بی جے پی قائد نے کہاکہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے سی اے پی ایف کے ساتھ ریاستی پولیس فورسس کو تعینات کرنے کا رواج رہا ہے۔ دہلی اسمبلی الیکشن کیلئے 12 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں بشمول کرناٹک، ہماچل پردیش، جارکھنڈ، بہار، ہریانہ، چندی گڑھ، راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور مہاراشٹرا کی پولیس فورسس طلب کی جارہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی تیسری میعاد کیلئے اقتدار میں واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔ اُسے اس بار بی جے پی سے کڑا مقابلہ درپیش ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article