راجوری سڑک حادثے میں ٹرک کار پر گر گیا

5 hours ago 1

سمت بھارگو

راجوری//راجوری ضلع میں جموں پونچھ شاہراہ پرایک خوفناک بلکہ معجزاتی حادثے میں، ایک کار جس میں تین مسافر سوار تھے، ایک ٹرک کے نیچے آگئی اور تین مسافر کار میں پھنس گئے۔اگرچہ یہ تینوں مسافر گھنٹوں تک گاڑی کے اندر پھنسے رہے لیکن انہیں معمولی چوٹیں آئیں جس سے بدقسمت کار مکمل طور پر تباہ ہو کر ٹرک کے نیچے آکر کچلی گئی۔پولیس کے مطابق، یہ حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 10بجے کے قریب گارن موڑ میں راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن کے دائرہ اختیار میں راجل کے قریب پیش آیا۔اس حادثہ میں ایک کارزیر نمبر JK11E 8389 جموں کی طرف سے راجوری جا رہی تھی اور ایک ٹرک JK02AN 4339 مخالف سمت سے آرہا تھا اور گرن موڑ کے مقام پر ٹرک ڈرائیور اپنا توازن کھو بیٹھا اور اس کی گاڑی ہائی وے پر الٹ گئی تاہم اس دوران مخالف سمت سے آرہی کار اس کے نیچے دب گئی۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ تین مسافر مکمل طور پر کچلی ہوئی کار کے اندر پھنس گئے۔جموں راجوری پونچھ شاہراہ کے جائے حادثہ کے اوپر سے گزرنے والے مقامی لوگ فوری طور پر حرکت میں آگئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا جس میں پولیس کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد کار کے دو مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا لیکن ڈرائیورپھنس گیا تھا اور اسے جے سی بی بھاری مشینری کے استعمال سے تین گھنٹے کے وقفے کے بعد ہی بچایا جا سکا۔تینوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں صرف معمولی زخم آئے اور بعد میں انہیں فارغ کر دیا گیا۔بلاک میڈیکل آفیسر نوشہرہ نے بتایا کہ ’’زخمی نوجوانوں میں سے دو کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ تیسرا نوجوان جو گھنٹوں تک کار کے اندر پھنسا رہا، اس کی ہڈی میں فریکچر ہے لیکن وہ خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کے حوالے سے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article