رام بن میں جعلی سڑک حادثہ رچانے پر 4 افراد گرفتار: پولیس

3 hours ago 1

September 22, 2024

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

رام بن// پولیس نے اتوار کو رام بن ضلع میں جعلی حادثے کا معاملہ حل کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 14 ستمبر کو رامسو تھانے کو اطلاع ملی کہ ایک ٹرک (زیر رجسٹریشن نمبر JK20C-3611) پنتھیال علاقے میں 350-400 میٹر گہری کھائی میں جا گرا۔
تحقیقات کے دوران، ڈرائیور محمد شبیر نے انکشاف کیا کہ ٹرک کے مالک محمد عبداللہ نے خشک میوہ جات کی کھیپ کو دوسرے ٹرک میں منتقل کرنے کے بعد حادثہ منصوبہ بند طریقے سے رچایا۔
پولیس نے ٹرک کے مالک اور تین دیگر افراد کو گرفتار کرکے خشک میوہ جات اور گاڑیاں ضبط کر لیں۔
معاملے کے سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article