عظمیٰ نیوز ڈیسک
واشنگٹن//امریکہ نے بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر فراڈ کا الزام عائد کر دیا۔ گوتم اڈانی کو بھارت سے امریکہ لا کر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔ اڈانی پر ساڑھے 26کروڑ ڈالرکی رشوت ستانی کا کیس ہے۔امریکی پراسیکیوٹرز کے مطابق گوتم اڈانی پر فراڈ کیس میں فردِ جرم عائد کیا گیا ہے۔ بھارتی تاجر پر رشوت دینے اور دھوکہ دہی کا الزام ہے۔اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئے ہیں جو کہ امریکہ میں بھارتی سفارتی حکام کے سپرد کرنے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اڈانی گروپ نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔