روس کی فوجی میں شامل 16 بھارتی شہری لاپتہ، 12 ہلاک: وزارت خارجہ

14 hours ago 1

نئی دہلی// وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے 12 بھارتی شہری روس-یوکرین تنازعے کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 16 کو روس نے لاپتہ قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ روسی فوج میں مجموعی طور پر 126 بھارتی شہری خدمات انجام دے رہے تھے، جن میں سے 96 کو اب تک فارغ کر دیا گیا ہے اور وہ بھارت واپس آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا، “روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے 12 بھارتی شہری جنگ کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔ باقی ماندہ 18 میں سے 16 کے بارے میں معلومات نہیں ہیں، جنہیں روسی حکام نے لاپتہ قرار دیا ہے”۔
ترجمان کے مطابق، وزارت خارجہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور روسی حکام کے ساتھ مل کر ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک بھارتی شہری، بنل ٹی بی، جو کیرالہ کے ضلع تھریسور کا رہائشی تھا، حالیہ دنوں میں ہلاک ہو گیا ہے۔ ان کی موت کو ترجمان نے “بدقسمتی” قرار دیا۔
روسی حکام کے مطابق بنل کی لاش بھارت واپس لانے کے لیے ماسکو میں بھارتی سفارتخانہ روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس کے علاوہ، کیرالہ کا ایک اور رہائشی جو زخمی ہوا تھا، ماسکو کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ سال جولائی میں ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے دوران بھارتی شہریوں کی جلد رہائی اور واپسی کے معاملے کو زور دے کر اٹھایا تھا۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور روس دونوں اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ روسی فوج میں شامل تمام بھارتی شہریوں کو جلد از جلد فارغ کر کے وطن واپس لایا جائے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article