سنگاپور کے وزیرخارجہ سے چیف منسٹر تلنگانہ کی ملاقات

16 hours ago 1
سنگاپور کے وزیرخارجہ سے چیف منسٹر تلنگانہ کی ملاقات چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جو سرکاری وفد کی قیادت کررہے ہیں‘ اس ملاقات کو دلچسپ اور نتیجہ خیز قراردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روزسنگاپور کے وزیرخارجہ ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کے ساتھ بیرونی ملک(سنگاپور) دورہ کا آغازکیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جو سرکاری وفد کی قیادت کررہے ہیں‘ اس ملاقات کو دلچسپ  اور نتیجہ خیز قراردیا۔

چیف منسٹر دفتر کے مطبق ریونت ریڈی نے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ‘توانائی‘ پائیدارسبزتوانائی کے اقدامات‘ واٹرمینجمنٹ‘ ویزے کی بحالی‘ سیاحت‘ تعلیم‘الیکٹرانکس اور مہارتوں کا فروغ‘ آئی ٹی پارکس اور دیگر کا احاطہ کرنے والی طویل مدتی شراکت داری پر توجہ مرکوز کی ہے۔

 تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی‘ کامرس وصنعتیں ڈی سریدھربابو اور ریاست کے سینئر عہدیدار بھی اس اہم بات چیت کے دوران موجود تھے۔ ڈی سریدھربابو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اسکل یونیورسٹی کے ساتھ تعاون پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

 آئی ٹی ای سنگاپور اور ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹنرشپ‘ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ‘ قابل تجدید توانائی‘ پائیداری کے اقدامات‘ سیاحت‘ تعلیم‘ اور اسکل بلڈنگ  میں بڑے پیمانہ پر تعاون کی راہ ہموار کرے گی۔

 تلنگانہ‘ ترقی اور خوشحالی کے لئے مستقبل میں شاندارسفر کا منتظر‘ ڈی سریدھربابو نے یہ بات بتائی۔ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد کے تحت تلنگانہ کا سرکاری وفد دونوں ممالک سنگاپور اور ڈاؤس کے دورہ پر روانہ ہوا ہے۔ تین روزہ دورہ پر ڈاؤس میں روانہ ہونے سے قبل سرکاری وفد 19 جنوری تک سنگاپور میں رہے گا۔وزیر ڈی سریدھربابو اور محکمہ صنعت کے اعلیٰ عہدیدار اور دیگر اس وفد میں شامل ہیں۔

 یہ وفد سنگاپور میں اسکل یونیورسٹی اور سرمایہ کاری سے مربوط مختلف معاہوں پر بات چیت کرے گا۔ اس کے بعد تلنگانہ کا سرکاری وفد تین روزہ دورہ پر ڈاؤس روانہ ہوگا۔ دورہ سے قبل چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دعویٰ کیاتھا کہ تلنگانہ‘ ملک بھر میں عالمی سرمایہ کاری کے ایک بہتر مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ مینوفیکچرنگ اور سرویس سیکٹرس میں بڑے سرمایہ کارراغب ہورہے ہیں۔

 ملک وبیرون ملک کے سرمایہ کاروں کو تلنگانہ میں سرمایہ مشغول کرنے کے مقصد کے تحت ریاستی حکومت نے سرمایہ کار دوست ایکوسسٹم تخلیق کی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ بھاری سرمایہ کاری کی دعوت دینے کیلئے عالمی پلاٹ فامس پر حیدرآباد کو پروموٹ کرنے کیلئے تیاررہیں۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article