عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

2 hours ago 1
 مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

حیدرآباد: لسانیات کے چیئرمین مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے لسانیات کے صدر دفتر، بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 پر منعقدہ ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے "عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد” کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چودہ سو سال پہلے، دورِ جاہلیت کے ماحول میں تربیتِ اولاد کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

مولانا صابر پاشاہ نے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کی تربیت حالاتِ حاضرہ کے تقاضوں کے مطابق کرنی چاہیے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: "اپنے بچوں کی تربیت اپنے اخلاق و حالات کے مطابق نہ کرو، کیونکہ انہیں ایسے زمانے کے لیے پیدا کیا گیا ہے جو تمہارے زمانے سے مختلف ہے۔”

علامہ اقبال کے اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے مولانا نے کہا کہ اگر نوجوانوں میں بے ادبی دیکھی جائے تو یہ منظر دل میں بے تابی بڑھا دیتا ہے اور عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد کو تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولاد کی تربیت میں والدین کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ بچہ اپنے ابتدائی ایام گھر والوں کے ساتھ گزارتا ہے اور ان کے افعال و کردار اس پر گہرے اثرات ڈالتے ہیں۔

مولانا صابر پاشاہ نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت کے لیے درست روش اختیار کریں تاکہ اچھے نتائج حاصل ہو سکیں۔ حضرت علی المرتضیٰؓ نے امام حسن مجتبیٰؓ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا تھا: "تمہاری تربیت کا آغاز کتابِ خدا اور قوانینِ اسلام سے کر رہا ہوں۔”

مولانا نے موجودہ دور کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو شہوت اور شکم کے امراض سے نجات دلانے کے لیے صوفیانہ حل موجود ہیں، جن کے ذریعے وہ اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ انہوں نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑائی جھگڑوں سے بچنا اور صلہ رحمی کو اپنانا اسلامی تعلیمات کا اہم حصہ ہے۔

آخر میں مولانا نے نوجوانوں کو صوفیاء کے اقوال کی روشنی میں غصے پر قابو پانے اور بے جا بحث و مباحثے سے دور رہنے کی تلقین کی۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article