فلم کی کامیابی کیلئے بکرے کی بلی، کیس درج (ویڈیو وائرل)

12 hours ago 1
فلم کی کامیابی کیلئے بکرے کی بلی، کیس درج (ویڈیو) بکری کو بلی چڑھانے کا ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔

تروپتی: تروپتی میں پولیس نے مشہور ٹالی ووڈ اداکار بال کرشنا کے ان 5 مداحوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے جن کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ انہوں نے حال میں ہوئی ریلیز’فلم‘ ڈاکومہاراج‘ کی کامیابی کیلئے سرعام ایک بکرے کی بلی(بکرے کا سرقلم کیا) دی۔

پیپلز فاراتھیکل ٹریٹمنٹ آف انیملس (پیٹا PETA) انڈیا نے کہا کہ ہم نے تروپتی پولیس کے ساتھ مل کر بی این ایس کے مختلف دفعات اور اے پی جانوروں اور پرندروں کی قربانی(ممنوعہ) ایکٹ کے دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کرائی ہے۔ 12جنوری کو تروپتی کے ٹاٹانگر میں پرتاپ مووی تھیٹر کے باہر ایک بکری کو ہلاک کیاگیا۔

اسی دن ڈاکومہاراج فلم ریلیز ہوئی تھی۔ بکری کو بلی چڑھانے کا ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔ تروپتی ایسٹ پولیس اسٹیشن کے ایک ہیڈکانسٹبل کی رپورٹ کے بعد کہ جرم کا ارتکاب کیاگیا‘16جنوری کی شام ایف آئی آردرج کرلی گئی۔ پیٹاانڈیا کے مطابق ویڈیو میں دکھایاگیا کہ خوف زدہ بکری کے اطراف کئی افراد کھڑے تھے۔

Balayya fans make chaos astatine theaters…

Balakrishna fans sacrificed a sheep and a goat astatine a theatre hoping that the movie Daku Maharaj would beryllium a ace hit. A video of the carnal being sacrificed and its humor being applied to the poster of Daku Maharaj has gone viral connected social… pic.twitter.com/Pu9E4yaawn

— Howdy @ Murali Reddy ! ( Jagan కుటుంబం) (@YSJ_21) January 12, 2025

ویڈیو میں یہ بھی دکھایاگیاکہ بکری ہوش میں تھی اور ایک بڑی چھری سے بکری کا سرقلم کردیاگیا۔ برسرعام بکری کو بلی چڑھایاگیا۔ ویڈیو میں ایک شخص کو بلی کی بکری کے خون کو فلم کے پوسٹر پر لگاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ پیٹا انڈیا نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

ایک جانور کو بے دردی سے ہلاک کرنا اور اس کے خون کو فلم کے پوسٹر پرلگانے سے کوئی سوپرفیان نہیں ہوتا۔ یہ حرکت آپ کو ویلن اور ایک مجرم بنادے گی۔ حقیقی مداح اپنے فلم کے ٹکٹوں سے اپنے محبوب اداکار کے ساتھ جشن مناتے ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article