مڈ مانیرریزروائرپروجیکٹ، متاثرین کیلئے 4,696 مکانات الاٹ کئے

4 days ago 2
مڈ مانیرریزروائرپروجیکٹ، متاثرین کیلئے 4,696 مکانات الاٹ کئے حکومت نے ہفتہ کو اندراما امکنہ اسکیم کے تحت 4,696 خاندانوں کومکانات منظورکرنے کا جی اوجاری کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے مڈ مانیرریزروائرپروجیکٹ کے تحت بے گھرہونے والے خاندانوں کیلئے اندراما امکنہ اسکیم کے تحت 4,696 مکانات الاٹ کئے ہیں۔راجنا سرسلہ کے ضلعی انتظامیہ کے مطابق،اس پراجکٹ کے تحت 10,683 خاندانوں کیلئے آراینڈ آرپیکیج کے تحت 12 مواضعات بشمول بستیوں میں مکانات فراہم کیے گئے۔

 ان میں سے 5,987 استفادہ کنندگان نے مکانات تعمیر کروائے تھے اور باقی 4,696 خاندانوں نے اندراما ہوزنگ اسکیم کے تحت مکانات کی منظوری کے لیے اپیل کی تھی۔راجنا سرسلہ کلکٹر نے اس درخواست کوتلنگانہ ہاؤسنگ کارپوریشن لمیٹڈ کو بھیجا تھا۔

 کارپوریشن نے تجویز کو منظوری کے لیے حکومت کو بھیج دیا۔اس تجویز پر غور کرتے ہوئے حکومت نے ہفتہ کو اندراما امکنہ اسکیم کے تحت 4,696 خاندانوں کومکانات منظورکرنے کا جی اوجاری کیا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article