Last updated نومبر 15, 2024
ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر کے تقریبا200 علماءکرام ‘حفاظ ‘ائمہ مساجد کی میٹنگ شہر کے ٹیپوسلطان روڈ پر واقع وہائٹ ہاوس میں آج منعقد ہوئی جس میں انھوں نے بہ اتفاق آراءفیصلہ کیا ہے ناندیڑحلقہ جنوب سے انھوں نے مجلس اتحادالمسلمین کے نامزد امیدوار جناب سید معین کی مکمل تائید وحمایت کااعلان کیا ہے۔
اس ضمن میں آج ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں عبدالکلیم صاحب پیش امام مسجد انعام الحسن بافنا ٹی پوائنٹ ناندیڑ ‘مولا نااکبرسلیمانی کے علاوہ دیگر علماءکرام وحفاظ موجود تھے۔انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیدمعین نے ہمیشہ ہی ناندیڑمیں مسلمانوں کی بروقت نمائندگی کی ہے اور دکھ درد میں ہمیشہ ہی پیش پیش رہے ۔
مسلم نوجوا نوں کو جب بھی جھوٹے مقدمات میں جیلوں میںڈالاگیا اس وقت ا نکی رہائی کیلئے سید معین نے اپنے ذاتی خرچ پرانکی ضمانتیں کروائیں۔اس کے علاوہ دیگر کئی معاملات میں انھوں نے مسلمانوں کے علاوہ دیگر سماج کی بروقت نمائندگی کی ہے
اسی وجہہ سے ناندیڑ کے یہ علماءکرام نے بہ اتفاق آراءفیصلہ کیا ہے کہ وہ ناندیڑحلقہ جنوب سے سید معین اور ناندیڑحلقہ شمال سے جناب عبدالستار کی تائید کا اعلان کرتے ہیں۔