چیف منسٹر ہماچل پردیش کی طبیعت اچانک خراب

3 hours ago 1
چیف منسٹر ہماچل پردیش کی طبیعت اچانک خراب ہماچل پردیش کے چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو

شملہ: ہماچل پردیش کے چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو کی طبیعت ہفتہ کی صبح اچانک خراب ہوگئی۔ انہیں ہیلت چیک اَپ کے لیے فوری طور پر آئی جی ایم سی شملہ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے کچھ ٹسٹ کئے۔

ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹروں کے معائنہ کے بعد وہ شملہ میں چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ اوک اوور واپس آ گئے۔آئی جی ایم سی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہیلت بلیٹن کے مطابق سکھو آج صبح الٹراساؤنڈ کے لیے ہسپتال آئے تھے۔

انہیں پیٹ کے اوپری حصہ میں درد ہو رہا تھا اور اس کی پریشانی کی وجہ جاننے کے لیے الٹراساؤنڈ کیا گیا۔ ان کے الٹراساؤنڈ ٹسٹ نارمل آئے۔ خون کا ٹسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

آئی جی ایم سی کے سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راہول راؤ نے کہا کہ پیٹ میں ہلکے درد کے بعد سی ایم ہیلت چیک اَپ کے لیے آئی جی ایم سی پہنچے تھے۔ ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور چیک اَپ کے بعد وہ اپنی سرکاری رہائش گاہ اوک اوور واپس لوٹ گئے ہیں۔

دریں اثناسکھویندر سنگھ سکھو کے اگلے اتوار کو جموں و کشمیر کے دورہ پر جانے پر شبہات کے بادل چھاگئے ہیں۔ کانگریس ہائی کمان نے انہیں جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے اسٹار کمپینر بنایا ہے۔ ایسی صورت ِحال میں بگڑتی صحت کی وجہ سے ان کے جموں و کشمیر جانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article