کانگریس کا بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف احتجاج کا اعلان

2 hours ago 1

September 21, 2024

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ اُن کی پارٹی بی جے پی اور آر ایس ایس کی “زہریلی سوچ” سے ڈرنے والی نہیں ہے اور وہ راہول گاندھی کے خلاف ہونے والے دھمکیوں کے خلاف احتجاج شروع کرے گی۔
کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ اُن کی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی، جنہوں نے لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما کے خلاف نازیبا بیانات دیے۔
انہوں نے کہا، “بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنما، بشمول ایم ایل اے اور ایم پی، ہمارے رہنماؤں کی زبانیں کاٹنے کی بات کرتے ہیں۔ راہول گاندھی پر سچ بولنے کی وجہ سے حملہ کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے، جیسا کہ ان کی دادی اندرا گاندھی کے خلاف ہوا تھا۔
کھڑگے نے مزید کہا کہ “بی جے پی اور آر ایس ایس کی طرف سے ایسی اشتعال انگیز تقاریر کو وزیراعظم نظر انداز کر رہے ہیں، کیونکہ وہ ان رہنماؤں سے خوفزدہ ہیں”۔
جموں میں اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران بات کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ راہول گاندھی کو “دہشت گرد” اور “غدار” قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ وزیراعظم اس قسم کے بیانات کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article