کشتواڑ میں آپریشن کے دوران شہریوں پر تشدد کی تحقیقات جاری: فوج

4 hours ago 1

جموں// فوج نے جمعرات کو کہا کہ کشتواڑ ضلع میں آپریشن کے دوران شہریوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “کشتواڑ سیکٹر میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت سے متعلق مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 20 نومبر 2024 کو راشٹریہ رائفلز کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا”۔
انہوں نے کہا، “آپریشن کے دوران شہریوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی کچھ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے، اور ضروری کارروائی یقینی بنائی جائے گی”۔
فوج نے مزید کہا، “دہشت گردوں کے گروپ کی مزید نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے”۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article