عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندی گڑھ//75ویں قومی یوم دستور کے موقع پر آرینز لاء کالج راج پورہ چندی گڑھ نے ایک نکڑناٹک کا اہتمام کیا۔ آرینز ایل ایل بی اور بی اے ایل ایل بی کے طلبا نے نکڑ ناٹک میں حصہ لیا اور’ہمارا آئین، ہمارا سمان‘پر مختلف اداکاری کی تصویر کشی کی، جو ہندوستان کے نائب صدر کی طرف سے ہندوستانی آئین کے 75ویں سال کا جشن منانے کے لیے شروع کی گئی تھی۔ڈاکٹر دیویندر سنگلا پرنسپل لاء کالج نے کہا کہ ’ہماراآئین، ہمارا سمان‘مہم آئین میں درج انصاف، مساوات اور آزادی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مہذب دنیا میں رہ رہے ہیں اور ضروری ہے کہ ہم سب اپنے آئین کی پاسداری کریں۔