تازہ حملے میں 15فلسطینی جاں بحق

4 hours ago 1

یو این آئی+عظمیٰ نیوز ڈیسک

غزہ//غزہ پٹی کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں کم از کم 15فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مغرب میں المواسی علاقے میں بے گھر افراد کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔غزہ میں سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے عملے نے طبی ٹیموں کے ساتھ مل کر بچوں سمیت سات متاثرین کی لاشیں نکالی ہیں اور متعدد زخمیوں کوہاسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔وسطی غزہ میں النصرت پناہ گزین کیمپ میں العودہ ہسپتال نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ خالد بن ولید سکول پر اسرائیلی حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج اور اقوام متحدہ کی ایجنسی نے اسکول پر حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے بیت لاہیا میں صبح سے گولہ باری جاری ہے جس سے کافی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی بیت لاہیا سے گھنا دھنواں اٹھ رہا ہے اور رہائشی عمارتیں جل رہی ہیں۔غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار 985 ہو گئی ہے۔ادھر امریکی ویب سائٹ نے اسرائیل پر غزہ میں اسنائپر ڈرون کے استعمال کا الزام عائد کر دیا۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق غزہ میں ایسے درجنوں واقعات کی تفصیلات جمع کی ہیں، یہ اسرائیلی ڈرون کیمرے اور ریموٹ کنٹرول رائفل سے لیس ہیں۔اس حوالے سے عینی شاہدین نے بھی تصدیق کی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق غزہ میں چھوٹے ڈرونز نشانہ بازوں کی طرح ہدف پر گولیاں چلاتے ہیں، غزہ میں ان ڈرونز نے کئی شہریوں کو جاں بحق کیا ہے۔دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 43ہزار 985فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مجموع طور پر 1 لاکھ 4 ہزار 92 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 3558 لبنانی جاں بحق اور 15ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article