حیدرآباد میں میٹروپراجکٹ، جائیدادوں کے حصول کی منظوری

5 days ago 3
حیدرآباد میں میٹروپراجکٹ، جائیدادوں کے حصول کی منظوری اس روٹ پر سڑکوں کی توسیع اور اسٹیشنوں کی تعمیر کے لیے، جائیدادیں حاصل کی جائیں گی۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآبادمیں دوسرے مرحلہ کے میٹرو ریل کے کاموں کے لئے جائیدادوں کوحاصل کرنے کے لیے ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے۔ کلکٹر نے ایم جی بی ایس سے چندرائن گٹہ تک 7.5 کلومیٹر میٹرو لائن کے لیے درکار جائیدادوں کے حصول کو منظوری دے دی۔

 اس کے ساتھ ہی پرانا شہرحیدرآباد میں میٹرو ریل پراجکٹ کے لئے جائیدادوں کے حصول کا کام شروع ہو جائے گا۔ اس روٹ پر سڑکوں کی توسیع اور اسٹیشنوں کی تعمیر کے لیے، جائیدادیں حاصل کی جائیں گی۔

حیدرآباد میٹرو ریل کارپوریشن پہلے ہی اراضی کے حصول کے لیے نوٹس دے چکی ہے۔وزیراعلی ریونت ریڈی کی ہدایت کے مطابق میٹرو مرحلہ2 کوریڈار کیلئے ایم جی بی ایس سے چندرائن گٹہ تک 200 سے زیادہ جائیدادوں کوحاصل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 ہفتہ 16 نومبر کو ضلع کلکٹر انودیپ دوری شیٹی نے جائیدادوں کوحاصل کرنے کے اعلان کو منظوری دی۔ کلکٹر نے کہا کہ میٹرو ریل کا کام جنوری 2025 میں شروع ہوگا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article