سرینگر حادثہ: پولیس غفلت برتنے والے والدین کے خلاف دفعہ 199 اے کے تحت کاروائی کرے: آر ٹی او

6 days ago 2

November 15, 2024

File Image/ RTO Kashmir Shahnawaz Bukhari

سرینگر// ضلع سرینگر میں گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) سید شاہنواز بخاری نے کہا کہ وہ پولیس کو والدین کے خلاف غفلت برتنے پر دفعہ 199A نافذ کرنے کی درخواست کریں گے۔
بخاری نے بتایا کہ دفعہ 199 اے ایک ناقابل معافی جرم ہے جسے ان کی سطح پر نمٹایا نہیں جا سکتا، اس کے لیے پولیس کو کاروائی کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں پولیس پر اعتماد ہے کہ وہ غفلت برتنے والے والدین کے خلاف اس دفعہ کے تحت کارروائی کرے گی۔
آر ٹی او نے کہا کہ نابالغوں کی ڈرائیونگ ایک معاشرتی مسئلہ ہے اور اس کے تدارک کے لیے اجتماعی ذمہ داری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو سمجھنا چاہئے کہ نابالغ بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
بخاری نے مزید کہا کہ ان کا محکمہ ہمیشہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی برتتا آیا ہے، لیکن معاشرے کو بھی قانون پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “ایک حادثہ پوری قوم کو جگانے کے لئے کافی ہونا چاہیے”۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پہلا حادثہ نہیں جس میں بغیر لائسنس والے نابالغ ملوث ہوئے ہیں۔
آر ٹی او نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ڈرائیونگ سے روکیں اور بتایا کہ اس جرم پر والدین کو چھ ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب، ایس ایس پی ٹریفک سرینگر، مظفر شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ نابالغ بچوں کو گاڑیاں چلانے سے روکا جائے۔ شاہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتی ہے، جس میں گاڑیاں ضبط کرنا اور قانونی کاروائی شامل ہے۔
انہوں نے والدین، اساتذہ اور کوچنگ سینٹرز کے انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ نابالغ طلباء کو گاڑیاں یا سکوٹی چلانے کی اجازت نہ دیں۔
سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگوں نے والدین کو نابالغ، بغیر لائسنس اور غیر تربیت یافتہ بچوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے پر ذمہ دار ٹھہرایا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article