سرینگر سڑک حادثہ گاڑیوں کے درمیان ریسنگ کے نتیجے میں پیش آیا: ایس ایس پی ٹریفک

6 days ago 2

November 15, 2024

سرینگر// سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹریفک سرینگر سٹی، مظفر احمد شاہ نے کل پیش آئے ایک ہولناک ٹریفک حادثے کی تفصیلات سامنے لائیں۔ اس حادثے میں ٹینگہ پورہ بائی پاس پر دو نوجوان طالب علم جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا کل تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حادثہ دو تھار جیپوں کے درمیان لاپرواہانہ ریسنگ مقابلے کے نتیجے میں پیش آیا۔
ایس ایس پی شاہ نے انکشاف کیا کہ حادثے میں بچ جانے والی تھار جیپ کا پہلے ہی چار بار چالان ہو چکا تھا، اور ٹریفک حکام نے اس کے مالک کو دو بار کونسلنگ کے لیے طلب کیا تھا۔
شاہ نے اس موقع پر والدین کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے سے روکیں اور اس حوالے سے ذمہ داری نبھائیں۔
ایس ایس پی مظفر احمد شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہلوک نوجوان کے والدین کو پہلے بھی کونسلنگ دی گئی تھی اور انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ اپنے بچے کو گاڑی چلانے سے روکیں، مگر افسوس کہ یہ المناک واقعہ اس کے باوجود رونما ہوا۔
ایس ایس پی نے کہا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے سماجی تعاون ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ “جب تک ہمیں معاشرتی سطح پر حمایت نہیں ملتی، ہم اس مسئلے پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے”۔
حادثے کے ردعمل میں، ٹریفک پولیس نے سرینگر شہر بھر میں کم عمر یا بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکل اور گاڑیاں ضبط کر لیں ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article