November 15, 2024
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرینگر کے ٹینگہ پورہ بائی پاس پر گذشتہ شام پیش آنے والے سڑک حادثے پر افسوس کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دو نوجواں کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا، ‘ہماری کاریں تیز ہوتی جاتی ہیں، ہماری سڑکیں بہتر ہوتی جاتی ہیں لیکن ہماری “روڈ سینس” میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ہیں’۔
بتادیں کہ ٹینگہ پورہ بائی پاس کے نزدیک بدھ کی شام سڑک کے ایک بھیانک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔
وزیر اعلیٰ نے جمعہ کو اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر اس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا، ‘یہ دل توڑنے والے مناظر ہیں، اس حادثے سے دو قیمتی جانوں کا زیاں ہوا اور ان کے خاندانوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے’۔
انہوں نے کہا، ‘میرا دل اس درد ناک حاثے میں جاں بحق ہونے والے دو لڑکوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ دے’۔
عمر عبداللہ نے اپنے پوسٹ میں کہا، ‘ہماری کاریں تیز ہوتی جاتی ہیں، ہماری سڑکیں بہتر ہوتی جاتی ہیں لیکن ہماری “روڈ سینس” میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین وضع کرنے کا ایک مقصد ہے ان سے ہم محفوظ رہتے ہیں بشرطیکہ ہم ان پر عمل کریں۔