غزہ ،شام اور لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید60جاں بحق

6 days ago 3

November 15, 2024

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

غزہ //شام ۔غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 60افرادجاں بحق ہوگئے۔ مشرقی لبنان میں بعلبیک کے ایک گاؤں دوریس میںاسرائیلی فضائی حملے میں شہری دفاع کی ٹیموں کے کم از کم 12 پیرا میڈکس مارے گئے ۔ یہ اطلاع لبنانی نیوز ویب سائٹ النشرہ نے دی ہے ۔النشرہ نے بعلبیک کے گورنر بشیر کھودور کے حوالے سے بتایا کہ سول ڈیفنس کے 12 ارکان کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکال لی گئی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا عمل ابھی جاری ہے ۔ کھودور نے کہا کہ فضائی حملے کے دوران مرکز میں تقریباً 20 پیرا میڈکس موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ بعلبیک میں علاقائی شہری تحفظ کے مرکز کے سربراہ بلال رعد سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔واضح رہے کہ 23 ستمبر سے اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازعے میں لبنان پر فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔ اسرائیل نے اکتوبر کے اوائل میں لبنان میں اپنی شمالی سرحد سے زمینی کارروائی بھی شروع کی تھی۔دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 24 فلسطینی جاں بحق اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 43 ہزار 736 فلسطینی ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھراسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں متعدد رہائشی عمارتوں پر فضائی حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں اداریکی رپورٹ کہا گیا ہے کہ شام کے فوجی ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، مزید کہنا تھا کہ یہ عمارتیں دارالحکومت کے مغرب میں مزہ اور قدسیہ کے مضافات میں واقع ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً دوپہر 3 بج کر 20 منٹ پر اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شامی گولان کی سمت سے فضائی جارحیت کی، اور دارالحکومت دمشق کے محلے مزہ اور قدسیہ کے علاقے میں متعدد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ذرائع نے مزید کہا کہ جارحیت کی وجہ سے نجی املاک اور قریبی عمارتوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article