November 15, 2024
عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
واشنگٹن//نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو وزیرِ خارجہ نامزد کر دیا، وہ خارجہ تعلقات اور انٹیلی جنس کمیٹیوں کے سینئر رکن بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مارکو روبیو کو ’سیکریٹری آف اسٹیٹ‘ نامزد کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کے لیے ایک مضبوط وکیل، اتحادیوں کے لیے سچے دوست اور بے خوف جنگجو ہوں گے اور اپنے مخالفین کے سامنے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔53 سالہ مارکو روبیو ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی حریف رہے ہیں اور چین مخالف ہونے کے سبب انہیں ’چائنا ہاک‘ سمجھا جاتا ہے، رپورٹ کے مطابق نامزد سیکریٹری ا?ف اسٹیٹ اسرائیل کے مضبوط حمایتی جبکہ کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کے سخت ناقد ہیں۔ امریکا نے رپورٹ کہا کہ حالیہ دنوں میں ان کے خیالات خارجہ پالیسی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے ’سب سے پہلے امریکا‘ سے ہم آہنگ نظر آتے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ نامزد سیکریٹری ا?ف اسٹیٹ کہہ چکے ہیں کہ امریکا کا کردار اسرائیل کو کام ختم کرنے کے لیے درکار فوجی سامان فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ مارکو روبیو 2016 کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف تھے، لیکن بعد میں وہ نومنتخب امریکی صدر کے مضبوط حمایتی بن گئے۔ادھرنومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر کو وزیرصحت نامزد کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ رابرٹ ایف کینیڈی کو بطور وزیر صحت نامزد کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ امریکی عوام کو مختلف ویکسین سمیت صحت کے شعبے میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ کینیڈی جونئیر ان مسائل کو حل کریں گے اور امریکا کو ایک بار پھر عظیم اور صحت مند بنانے میں مدد کریں گے۔رابرٹ ایف کینیڈی کورونا اوردیگر بیماریوں کی ویکسین پر تنقید کے حوالے سے مشہور ہیں اور ان کے متعدد بیانات متنازع ہوچکے ہیں۔ رابرٹ کینیڈی جونئیرامریکی بطور آزاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل تھے تاہم عین وقت پر وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔صدارتی انتخاب میں 4 نومبرکوریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس سے مقابلہ ہوا تھا جس میں ٹرمپ نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کا حلف آئندہ سال جنوری میں اٹھائیں گے۔