والدین بچوں کو موٹر سائیکل اور کار دینے سے گریز کریں: میرواعظ

6 days ago 2

November 15, 2024

File Photo

سرینگر// حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے جموں و کشمیر میں ٹریفک حادثات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کے روز جامع مسجد سرینگر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “ہر روز ہم ٹریفک حادثات کی خبریں سنتے ہیں جن میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ کل ہی دو نوجوانوں نے اپنی جان گنوا دی اور ایک تیسرا زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے”۔
میرواعظ، جو کہ کشمیر کے معروف اسلامی خطیب بھی ہیں، نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو گاڑیاں خصوصاً موٹر سائیکل اور کار دینے میں محتاط رہیں، کیونکہ نوجوان اکثر انہیں تیز رفتاری سے چلاتے ہیں جس سے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا، “والدین کو اپنے بچوں کو بائیک اور کاریں فراہم کرنے میں ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ نوجوان انہیں تیز رفتاری سے چلاتے ہیں جس سے ان کی اور دوسروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے”۔
حریت چیئرمین نے حکومت پر بھی تنقید کی کہ وہ اس بڑھتے ہوئے ٹریفک مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی جس کے نتیجے میں ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان تیز رفتاری سے موٹر سائیکل اور سکوٹر بغیر ہیلمٹ کے چلاتے ہیں جس سے شدید چوٹیں اور اموات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
میرواعظ نے حکام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دیں۔
اس موقع پر میرواعظ عمر فاروق نے سکھ برادری کو ان کے مذہبی تہوار “گرو پورب” کی مبارکباد بھی دی۔
انہوں نے کہا، “ہمارے سکھ بھائی مشکل وقت میں ہمیشہ مسلم برادری کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، یہاں تک کہ چٹی سنگھ پورہ جیسے اندوہناک واقعات میں بھی انہوں نے اپنا رشتہ قائم رکھا”۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں برادریوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
میرواعظ نے کہا، “دونوں برادریوں کا تعلق باہمی احترام اور سرزمین کی محبت پر مبنی ہے۔ ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ یہ تعلقات مزید پروان چڑھیں”۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article