وزیراعلی تلنگانہ کا چیلنج قبول، بی جے پی لیڈران نے موسی ندی میں رہنے والوں کے درمیان رہنے کا فیصلہ کیا

5 days ago 2
وزیراعلی تلنگانہ کا چیلنج قبول، بی جے پی لیڈران نے موسی ندی میں رہنے والوں کے درمیان رہنے کا فیصلہ کیا وزیراعلی تلنگانہ کا چیلنج قبول، بی جے پی لیڈران نے موسی ندی میں رہنے والوں کے درمیان رہنے کا فیصلہ کیا

حیدرآباد: موسی ندی کے کنارے رہنے والوں کے ساتھ رہنے وزیراعلی تلنگانہ اے ریونت ریڈی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر اور مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی کے ساتھ ساتھ دیگر بی جے پی لیڈروں نے موسی ندی میں رہنے والے افراد کے درمیان رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زعفرانی جماعت کے لیڈروں نے ہفتہ کی رات 13 اسمبلی حلقوں کے تحت آنے والے موسی ندی کے 20 علاقوں میں رہنے کا فیصلہ کیاہے۔

پارٹی کے تقریباً 20 سینئر لیڈر ہفتہ کو موسی ندی سے متصل 20 بستیوں میں لوگوں کے ساتھ کھانا کھائیں گے اورشب بسری کریں گے۔

کشن ریڈی کے ساتھ پارٹی کے راجیہ سبھا رکن کے لکشمن، پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کونڈا وشویشور ریڈی، ای راجندر، سرکاری ترجمان این رام چندر راؤ اور پارٹی کے سینئر لیڈران سی سریش ریڈی، کے ایس رتنم، بی بی پاٹل، سیتارام نائک، وائی لکشمی نارائنا، وینکٹ رمنا ریڈی، جی پریمندر ریڈی، اور این وی ایس ایس پربھاکر اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔

اس پروگرام کا مقصد ریاستی حکومت کو موسی کی بحالی پراجیکٹ میں غریبوں کے مکانات کو گرانے کے خلاف ایک مضبوط پیام دینا اورعوام کے اعتمادمیں اضافہ کرنا ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article