چیمپئنز ٹرافی کا ٹور پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں نہیں ہوگا : آئی سی سی

5 days ago 2
 آئی سی سی اب پی سی بی کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا اس ٹورنامنٹ کو اس انداز میں منعقد کیا جائے۔

اسلام آباد: بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ہندوستان میں کرکٹ کنٹرول بورڈ کے اعتراض کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں چیمپئنز ٹرافی ٹور کے انعقاد سے روک دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا ایکس پر یہ اعلان کیا کہ چیمپئن ٹرافی ٹور کا پروگرام 16 سے 24 نومبر تک پورے پاکستان سمیت اسکردو، مری، ہنزہ اور مظفر آباد جیسے مقام پر ہے۔

آئی سی سی نے ہندوستان کےکرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) کے اعتراض کے بعد پاکستان کے قبضے والے کشمیر (پی او کے) کے تحت اسکردو، مری اور مظفر آباد میں 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کومنسوخ کر دیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹور کسی متنازع مقام پر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل بی سی سی آئی نے سیکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

ہندوستان اپنے چیمپئنز ٹرافی کے میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کے لیے تیار ہے، لیکن پی سی بی ایسا کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ اب پی سی بی کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا اس ٹورنامنٹ کو اس انداز میں منعقد کیا جائے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق نہ کیا تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے محروم ہو جائے گا۔ ایسی صورت حال میں یہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ میں منعقد ہو سکتا ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article