November 16, 2024
ریاسی// ضلع راجوری کے کوٹرنکہ کے درمن پنچایت سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان کا ضلع ریاسی کے چسانہ علاقے میں مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کی عامر لون ولد شوکت علی کو ضلع ریاسی کی تحصیل چسانہ کے علاقے سمبلی کوٹ لڑواس میں مبینہ طور پر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
کشمیر عظمیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ عامر شیر گھڑی میں کیمسٹ کی دکان چلاتا تھا، اور اس کی رات دیر گئے اپنی والدہ سے بات ہوئی تھی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ اہل خانہ نے ایس ایس پی ریاسی اور ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔