نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے گرو نانک دیو کے 555 ویں یوم پیدائش پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کا پیغام بھائی چارے اور اتحاد کو مزید مضبوطی فراہم کرتا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ ’’ہم شری گرو نانک دیو جی کے 555ویں پرکاش اتسو اور گروپرو کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، شری گرو نانک دیو جی کی تعلیمات نے نہ صرف سکھ مذہب کے بنیادی اصولوں کو قائم کیا بلکہ مذاکرات اور اتحاد کے جذبے کو بھی فروغ دیا۔
اس مقدس دن پر، ہم سچائی، رحم، ہم آہنگی، ہمدردی، بھائی چارے اور برابری کی اقدار کو اپناتے ہوئے ان کے پیغام سے اپنے عہد کی تجدید کریں۔‘‘
مسٹر گاندھی نے کہا ’’گرو نانک دیو جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ان کی زندگی قربانی، تپسیہ، خدمت اور خیر سگالی کی علامت ہے۔ ان کی ’سربت دا بھلا‘ کی تعلیمات ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔ سب کو گرو پروکی مبارکباد۔‘‘
محترمہ پرینکا گاندھی کہا ’’اول اللہ نو اپایا، قدرت دے سب بندے ایک نور تے سب جگ اپجایا، کون بھلے کون مندے گرونانک دیو جی کے پرکاش پرو سماج میں پیار مساوات، امن اور ہمدردی کی روشنی پھیلانے کی ترغیب دیتا ہے۔
گرو نانک جی کی زندگی معاشرے سے چھوٹے اور بڑے کے درمیان تفریق اور نفرت کو ختم کرنے کے لیے وقف تھی۔ وہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔