گرو نانک دیو جی کے پرکاش پروب پر منوج سنہا کی لوگوں کو مبارکباد

6 days ago 2

November 15, 2024November 15, 2024

سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پروب کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ گرو جی کی بھائی چارے، محبت اور قربانی کی تعلیمات ہمیں صالح زندگی گذارنے اور اتحاد کے بندھن کو مضبوط کرنے کی ترغیب دیتی ہیں’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پارو کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘ گرو جی کی بھائی چارے، محبت اور قربانی کی تعلیمات ہمیں صالح زندگی گذارنے اور اتحاد کے بندھن کو مضبوط کرنے کی ترغیب دیتی ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘آئے ہم سب ان کی عظیم تعلیمات پر عمل کرنے اور انسانیت اور سماجی مساوات کے لیے خود کو وقف کرنے کی کوشش کریں’۔
بتادیں کہ گرو نانک دیو جی جنہیں بابا نانک کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے،سکھ مذہب کے پہلے گرو اور بانی ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article