یو این آئی
تل ابیب// اسرائیل کی 54 فیصد آبادی لبنان میں جنگ بندی کی حمایت کرتی ہے۔ اسرائیلی چینل 12 کے کروائے گئے سروے میں، 54 فیصد شرکا نے لبنان پر حملوں کو روکنے کیلیے جنگ بندی معاہدے پر پر زور دیا ہے۔ سروے میں اسرائیلی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں سوال کے جواب میں 64 فیصد شرکا نے کہا کہ وہ وزیراعظم نتن یاہو کی حکومت کے موجودہ ملک چلانے کے طریقے پر اعتماد نہیں کرتے جبکہ 30 فیصد نے اعتماد کا اظہار کیا۔ ممکنہ لبنان جنگ بندی معائدے کی مخالفت کرنے والوں کی شرح 24 فیصد رہی۔سروے میں شریک 79 فیصد افراد نے 7 اکتوبر 2023ء کے واقعات کی تحقیقات کیلیے کمیٹی کی تشکیل کی حمایت کی جبکہ 8 فیصد نے کمیشن کی تشکیل کی مخالفت کی۔