جموں// جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے عزم کو دہراتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا کہ یہ انتخابات تمام تر لوازمات پورے کرنے کے بعد منعقد کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ملک کے آئین کے بارے میں طلاب کو آگاہی فراہم کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف وزیر نے ادھم پور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ سرکار مرکزی زیر انتظام علاقے میں پنچایتی راج کے نفاذ کی خاطر کوشاں ہے اور اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت بہت جلد یوٹی میں پنچایتی انتخابات منعقد ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹیں تیار کی جارہی ہیں جبکہ اس حوالے سے ریزرویشن اور حد بندی سے متعلق مسائل ہیں جب یہ سبھی معاملات مکمل ہونگے چناو بھی کرائے جائیں گے۔ اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بابا صاحب امبیڈ کر کی وجہ سے ہی آج میں بطور نائب وزیر اعلیٰ آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ آئین نے ملک کے لوگوں کے لئے ایک راہ متعین کی ہیں جس پر عملدرآمد سے ہی ملک کو بلندیوں تک پہنچایا جاسکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں اور طالب علموں کو آئین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے تجویز دی کہ اسکولوں میں طالب علموں کو ملک کے آئین کے بارے میں بھی کلاسز ہونے چاہئے۔
سریندر کمار چودھری نے کہا:’یوم آئین ہمیں قوم کے تئیں فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کا احساس دلاتا ہے اور یہ کہ اس سے قانون کی حکمرانوں اور اعتماد کو تقویت ملے گی۔
جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات بہت جلد منعقد ہوں گے: نائب وزیر اعلیٰ
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article