منصوبہ بندی عمل میں حصہ لیں

2 hours ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

اننت ناگ //صحت اور طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے اننت ناگ کے شمسی پورہ گاؤں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے عوامی شکایات کے ازالہ کیمپ کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے اننت ناگ ویسٹ عبدالمجید لارمی ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن اور مختلف شعبہ جات کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام الناس کو ترقیاتی عمل کا حصہ بنانے کیلئے باقاعدگی سے جلسے کر رہی ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اپنے اپنے علاقوں کی منصوبہ بندی کے عمل میں حصہ لیں تا کہ ترقیاتی منصوبوں کو ان کی مقامی ضروریات کے مطابق انجام دیا جا سکے ۔ کیمپ کے دوران سکینہ ایتو نے لوگوں کی شکایات کو غور سے سُنا اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ان وفود اور افراد نے جو مسائل اٹھائے ان میں این ٹی پی ایچ سی کی فعالیت ، شمسی پورہ میں ہائی اسکول کی ڈی لنکنگ اور اپ گریڈیشن ، اہم شمسی پورہ ۔ بٹینگو روڈ کی توسیع اور میکانائیزیشن ، مقامی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب اور دیگر عوای اہمیت کے حامل پروجیکٹ وغیرہ شامل ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article