چک رودے خان سوپور میں پانی کی شدید قلت

2 hours ago 1

غلام محمد

سوپور// سوپور کے چک رودے خان کے باشندوں نے پیر کو محکمہ جل شکتی کے خلاف اپنے علاقے میں برسوں سے پینے کے پانی کی سہولت نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔علاقہ کے مکینوں نے سوپور فروٹ منڈی روڈ کو ایک گھنٹے تک بلاک کر کے ٹریفک کی آمدورفت متاثر کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برسوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مطالبات کے لیے کئی بار سڑکوں پر نکلے لیکن حکام ہمارے مصائب کو کم کرنے یا اس حقیقی مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاتے۔تاہم ایس ایچ او سوپور ایاز گیلانی کی سربراہی میں پولیس کی مداخلت کے بعد جنہوں نے انہیں متعلقہ محکمے کے اعلیٰ عہدیدار تک ان کے حقیقی مطالبے کو پہنچانے کی یقین دہانی کرائی اور ان کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے چھوڑ دیا۔مکینوں کا کہنا تھا کہ حکام ہمیں ہر محاذ پر نظر انداز کر رہی ہے۔مظاہرین میں سے ایک میمونہ بیگم نے کہاکہ بار بار کی یقین دہانیوں اور وعدوں کے باوجود، جل شکتی محکمہ ہمیں پینے کے پانی کی مناسب سہولت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم ندی نالوں کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے مکینوں خصوصاً ہمارے بچوں میں پانی سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ایک اور مظاہرین، فاروق احمد نے حکومت کو اس کے ’کھوکھلے نعروں‘ جیسے ’ہر گھر نل سے جل‘ کے لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں کیونکہ ہمارا علاقہ برسوں سے پینے کے پانی کی فراہمی کی قلت کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن کے دوران مختلف سیاستدان ہمارے علاقے کا دورہ کرتے ہیں اور مکینوں سے یہ جھوٹے وعدے کرتے ہیں کہ اگر ان کے حق میں ووٹ ڈالیں گے تو علاقے کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے، لیکن الیکشن کے بعد سب دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔رہائشیوں کے ایک اور گروپ نے جل شکتی محکمہ پر الزام لگایا کہ وہ برسوں سے علاقے میں پینے کے پانی کی مناسب سہولتوں کی عدم دستیابی کے تئیں بے حسی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں پچھلے ایک سال سے نل کا پانی ٹھیک سے نہیں مل رہا ہے کیونکہ ان کے علاقے میں نل پوری طرح خشک ہیں۔ متعدد بار متعلقہ محکمے سے مسئلہ اٹھانے کے باوجود علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں فروٹ منڈی سوپور میں حال ہی میں افتتاح کی گئی واٹر اسکیم سے پانی ملنا چاہیے، کیونکہ ہمارا علاقہ منڈی سے 100 میٹر دور ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article