اننت ناگ میں منشیات فروشوں کی 1.60 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط

5 hours ago 1

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے پیر کے روز انسداد منشیات اور نفسیاتی مواد (NDPS) ایکٹ کے تحت دو الگ الگ مقدمات میں 1.60 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق، “عشمقام پولیس سٹیشن نے ہپتنار کے رہائشی مشتاق احمد آہنگر کی جائیدادوں کو ضبط اور منجمد کر دیا ہے، جن میں ایک دو منزلہ عمارت اور ایک دکان شامل ہے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1.3 کروڑ روپے ہے”۔
ترجمان نے کہا کہ آہنگر، جو منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث ہیں، کے خلاف یہ کارروائی ان کے غیر قانونی کاروبار کو ختم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
ایک علیحدہ کاروائی میں، اننت ناگ پولیس سٹیشن نے سڈورا میں بشیر احمد میر کی دو منزلہ عمارت جس میں چھ دکانیں ہیں، کو ضبط کر لیا۔
ترجمان نے مزید کہا، “میر، جو متعدد منشیات کے مقدمات میں ملوث ایک عادی مجرم ہیں، کی ضبط شدہ جائیداد کی قیمت تقریباً 30 لاکھ روپے ہے”۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article