راجوری// ضلع راجوری میں ہفتے کے روز پولیس نے ایک “بدنام زمانہ” اوور گراؤنڈ ورکر (او جی ڈبلیو) کو سخت پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، عبد القیوم عرف “پنجابی”، جو درہال کے گاؤں جاجوٹ کنڈو کا رہائشی ہے، کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا اور اس کی “ملک دشمن” سرگرمیوں کو روکنے کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قیوم کئی مجرمانہ مقدمات میں ملوث تھا جو کہ سرحدی ضلع کے نوشہرہ پولیس سٹیشن میں درج ہیں۔
انہوں نے کہا، “اس کی ملک دشمن اور مجرمانہ سرگرمیاں اندرونی سلامتی، عوامی امن و سکون کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی تھیں”۔
ترجمان کے مطابق، ضلع مجسٹریٹ راجوری کے احکامات پر اس کو حراست میں لیا گیا۔
ادھر، رام بن ضلع میں ایک بدنام زمانہ منشیات اسمگلر کو انسدادِ منشیات کے سخت قانون PIT-NDPS کے تحت حراست میں لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، بنیہال کے علاقے امکوٹ چملواس کے رہائشی غلام نبی، جو منشیات کے بدنام زمانہ سمگلر ہیں، کو متعلقہ اتھارٹی سے رسمی حراستی حکم نامہ حاصل کرنے کے بعد پونچھ جیل میں رکھا گیا۔
واضح رہے کہ پی ایس اے ایک انتظامی قانون ہے جس کے تحت بعض معاملات میں بغیر الزام یا مقدمے کے دو سال تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
راجوری میں ملی ٹینٹوں کے بالائی ورکر پر پی ایس اے عائد
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article