راجوری// جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو راجوری ضلع میں ملی ٹینسی سے متعلق مقدمات کے سلسلے میں مختلف مقامات پر وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائیاں کیں۔
ذرائع نے بتایا کک تھنہ منڈی، درہال، کالاکوٹ، اور منجاکوٹ میں تلاشیاں لی گئیں۔
پولیس کے مطابق، یہ کاروائیاں تھنہ منڈی پولیس سٹیشن میں درج کیس ایف آئی آر نمبر 95/2013 اور راجوری پولیس سٹیشن میں درج کیس ایف آئی آر نمبر 447/2024 سے متعلق تحقیقات میں کی گئیں ہیں۔
انہوں نے بتایا، “یہ مقدمات راجوری میں ایک ملی ٹینٹ نیٹ ورک سے متعلق ہیں جو جیشِ محمد (JeM) اور لشکرِ طیبہ (LeT) جیسی عسکری تنظیموں کی معاونت سے جموں و کشمیر میں اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) کو سرگرم کرنے، منظم کرنے، اور عسکری سرگرمیاں انجام دینے کے لیے کام کر رہا تھا”۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تلاشی قابلِ اعتراض مواد اور دستاویزات برآمد اور ضبط کیے گئے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ملی ٹینسی مقدمات کے سلسلے میں پولیس کی مختلف مقامات پر تلاشیاں
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article