گھریلوجھگڑے کے دوران بہو نے ساس کا کان کاٹ دیا

3 hours ago 1
گھریلوجھگڑے کے دوران بہو نے ساس کا کان کاٹ دیا ڈاکٹرس نے کہا کہ تاخیر کی وجہ سے کٹے ہوئے کان کو دوبارہ جوڑنا ممکن نہیں۔(علامتی تصویر)

حیدرآباد: گھریلوجھگڑے کے دوران ایک بہو نے اپنی ساس کا کان کاٹ دیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع گنٹورمیں پیش آیا۔اس 30سالہ خاتون کی شناخت پوانی کے طورپر کی گئی ہے، اس نے گھریلوجھگڑے کے دوران اپنی ساس 55سالہ ناگامنی کا کان کاٹ دیا۔

اس خاندان میں کچھ عرصہ سے جھگڑے ہورہے تھے۔اسی طرح کی بحث وتکرار کے دوران بہو نے ناگامنی پر حملہ کرتے ہوئے اس کا کان کاٹ دیا۔

مقامی افرادنے فوری طور پر ناگامنی کو تلور پرائمری ہیلت سنٹر علاج کے لئے منتقل کیا، جہاں سے اسے بہترعلاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کرنے کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا۔ڈاکٹرس نے کہا کہ تاخیر کی وجہ سے کٹے ہوئے کان کو دوبارہ جوڑنا ممکن نہیں۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article